دوستی سے انکار پرخاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار کرلیا گیا

لودھراں (قدرت روزنامہ) لودھراں میں دوستی سے انکار پر خاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق لودھراں کی رہائشی خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم راستے میں آتے جاتے ہوئے اسے تنگ کرتا تھا اور دوستی کرنے کو کہتا تھا۔ خاتون کے انکار پر ملزم نے دھمکیاں دیں اور بلیک میل کرنے لگا۔ ملزم نے گھر میں گھس کر خاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق خاتون کے شورمچانے پرگھر والے اکٹھا ہوئے تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔خاتون نے ورچوئل ویمن سٹیشن پر کال کر کے واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے مدد طلب کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو بھیجا جس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔خواتین کسی بھی جگہ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو 15پر کال کر کے 2دباکر ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔

Recent Posts

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

19 mins ago

کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو…

23 mins ago

طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان پی ٹی آئی…

32 mins ago

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے حنا ربانی کھر کا بیان بھی آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے پاکستان کی…

33 mins ago

دھرنے کا مقصد 9 مئی والا ہی ہے، ڈنڈا وگڑے تگڑوں کا پیر ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی…

36 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے پی ہاﺅ س اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وز یر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کے پی ہاﺅس اسلام…

42 mins ago