بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول ہے، عظمی بخاری


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت دینا ملک دشمنی کا آخری لیول ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں اسرائیلی مددگاروں کو احتجاج کی دعوت کب ملتی ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ کو ملک دشمن احتجاج میں شرکت کی دعوت دینا ملک دشمنی کا آخری لیول ہے۔ ان لوگوں میں ملکی وقار ، ملکی سالمیت ، سلامتی اور خود مختاری جیسی سوچ دور تک موجود نہیں۔
پنجاب کی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں۔ ان کا مشن ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرنا ہے۔ فتنہ پارٹی کے ریاست مخالف احتجاج میں افغان شہریوں کی شرکت کئی سوالات کھڑے کررہی ہے۔ احتجاج میں شریک افغان شہریوں کی گرفتاری ان کے عزائم بے نقاب کرتی ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی نے قسم کھائی ہے پاکستان میں امن اور خوشحالی قائم رہنے دینا۔ اس فتنے کے لیے اسرائیلی، افغانی اور بھارتی لابیاں مری جا رہی ہیں۔ پنجاب کے باشعور اور عقلمند لوگوں نے اڈیالہ جیل کے قیدی کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

1 min ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

6 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

13 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

16 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

16 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

21 mins ago