کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے کتنے ارب ڈالرز کی ضرورت ہے؟وزیرِ اعلیٰ سندھ کی صحافیوں کو بریفنگ

کراچی ( قدرت روزنامہ) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔
کراچی میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدے داران نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی، اسلام آباد کے صحافیوں نے نصرت بھٹو یونیورسٹی اور اروڑ یونیورسٹی سکھر کا بھی دورہ کیا۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےصحافیوں کوبتایا کہ اس سال کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لیے 218 بلین روپے رکھے ہیں، ہر سال کراچی پر 1000 بلین روپے خرچ ہونے چاہئیں۔ بڑی جدوجہد کے بعد نالے ٹھیک کروائے، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سندھ حکومت نے کافی کام کیا ہے، گرین لائن بنائی ہے اور اب ریڈ لائن اور یلو لائن پر کام جاری ہے، پیپلز بس سروس سندھ حکومت کا اپنے لوگوں کے لیے تحفہ ہے، خواتین کے

لیے پنک بس سروس بھی شروع کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے لوگ ان جدید سفری سہولتوں سے بے حد خوش ہیں، 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے 600 بلین روپے کی ضرورت ہے، گھروں کی تعمیر کے لیے ڈونر ایجنسیز، صوبائی اور وفاقی حکومت نے فنڈز دینے ہیں، وفاقی حکومت نے اپنے حصے کے فنڈز دینا شروع کیے ہیں، گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

“جنگ ” کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ یونٹ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ کا پی پی پی یونٹ ایشیائی ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے دریائے سندھ پر 2 پل تعمیر کیے ہیں اور تیسرا زیرِ تعمیر ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے تھر میں ایئر پورٹ بنایا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے سندھ کے سرکاری اسپتالوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی پر کافی محنت کی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے کہ تینوں اسپتال وفاق چلائے گا، اب سندھ حکومت نے یہ اسپتال چلانے کے لیے وفاق سے 25 سالہ معاہدہ کیا ہے۔

Recent Posts

چاہت صاحب! بس آپ خوش رہیں، دنیا چاہے بہری ہوجائے؛ آغا علی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا کے بےسُرے گلوکار…

6 mins ago

جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جے شنکر…

27 mins ago

رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف سندھ…

37 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام…

58 mins ago

اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب…

1 hour ago

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

1 hour ago