اساتذہ انتہائی محدود وسائل میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی ( قدرت روزنامہ )ورلڈ ٹیچر ڈے پر سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے اپنا پیغام جاری کیا ہے . گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اساتذہ کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں .

ورلڈ ٹیچر ڈے پر اساتذۂ کرام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں .


ان کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی میں اساتذہ کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتے . پاکستانی اساتذہ انتہائی محدود وسائل میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں