ماورا حسین نے مقبولیت کی دوڑ میں سنگِ میل عبور کرلیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ ماورا حسین کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔
ماورا حسین نے اداکاری کی دُنیا کے بعد، اب سوشل میڈیا کی دُنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑتے ہوئے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر 9 ملین فالوورز حاصل کرلیے ہیں۔


اداکارہ نے اپنے 9 ملین فالوورز کی تعداد کا جشن بڑے ہی شاندار انداز میں منایا، اس جشن کے لیے ماورا حسین نے سفید پروں والا خوبصورت لباس زیب تن کیا جس میں وہ بےحد حسین لگ رہی تھیں۔
ماورا حسین نے اپنے جشن کی چند دلکش تصاویر بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ بہت خوش نظر آئیں۔ اُنہوں نے 9 ملین فالوورز ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 9 ملین ہیں، ایک دن ہم 90 اور 900 ملین بھی ہوں گے۔


اداکارہ نے کہا کہ مجھے پیار کرنے اور میری اُڑان بھرنے کے سفر میں مجھے سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔
ماورا حسین نے مزید کہ کہ آپ کی محبت نے مجھے ہر مشکل کے سامنے مضبوطی سے کھڑا ہونا سکھایا، اگر آپ کا ساتھ نہیں ہوتا تو آج میں اس مقام پر نہیں ہوتی۔ آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔

Recent Posts

چاہت صاحب! بس آپ خوش رہیں، دنیا چاہے بہری ہوجائے؛ آغا علی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا کے بےسُرے گلوکار…

3 mins ago

جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جے شنکر…

25 mins ago

رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف سندھ…

35 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام…

56 mins ago

اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب…

1 hour ago

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

1 hour ago