سردیوں میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے، اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، چیئرمین این سی اوسی اسد عمر نے کہا ہے کہ سردیوں میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے، کورونا وباء پر مکمل قابو پانا تب ممکن ہوگا جب لوگ جلد ازجلد ویکسین لگوائیں گے، ورنہ سردی بڑھنے کے ساتھ کورونا کا پھیلاؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق 86 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ کورونا پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔
عوام کے اس اعتماد پر تہہ دل سے مشکور ہیں، لیکن یہ جب ممکن ہوگا اگر لوگ جلد از جلد ویکسین لگوائیں گے. ورنہ سردی کے ساتھ کرونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب این سی اوسی نے کورونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث ہفتہ وار ایک روز کی کاروباری بندش ختم کرنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کورونا پھیلاؤ اور ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد کے پیش نظر ہفتہ وار ایک روز کی کاروباری بندش ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، بازار اور مارکیٹیں ہفتے کے 7 دن کھلی رہیں گی، سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھول دیا گیا، شادی کی انڈور تقریبات میں 400 اور آوٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ نافذالعمل کورونا پابندیوں کا اطلاق 16سے 31 اکتوبر2021 تک ہوگا۔
28 اکتوبر کو این سی او سی اجلاس میں کورونا پابندیوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ دوسری جانب این سی او سی کے فیصلے کے تحت 12سال اور اس سے زائد کی عمرکے بچوں کو کورونا کی حفاظتی ویکسین لگانے کے لیے سندھ حکومت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے اسکولوں کو طلبا کی رجسٹریشن اور ویکسین لگانے کے لیے والدین کی رضامندی کے لیے فارم جاری کردیئے ہیں۔
ریجنل ڈیزیز سرویئلنس اینڈ رسپانس یونٹ کی جانب سے اسکولوں کے ذریعے والدین کو بھیجے گئے اس فارمز کے ذریعے والدین سے حلف نامہ پر کروایا جارہا ہے جس میں ویکسین لگنے کی صورت میں کسی بھی ممکنہ ری ایکشن کی ذمے داری والدین پر ہی عائد ہوگی۔حلف نامہ میں یہ شق بھی پر کروائی جارہی ہے کہ بچے کو ویکسین لگنے کے بعد کسی قسم کے مضر اثرات ظاہر ہونے پر والدین فوری طور پر حکام کو مطلع کرنے کے پابند ہوں گے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

8 hours ago