”جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تو معروف برانڈزنے کام دینے سے انکار کردیا تھا“ زارا نور عباس کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ پہلی بار حاملہ ہوئی تھیں تو معروف برانڈز اور اشتہاری کمپنیز نے انہیں کام دینے سے انکار کردیا تھا۔حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تھی تو میں اس دوران ایک برانڈ کے ساتھ کام کررہی تھی، میرا برانڈ کے ساتھ باقاعدہ کانٹریکٹ ہوا تھا لیکن جب برانڈ کو میرے حمل کا علم ہوا تو انہوں نے کانٹریکٹ ختم کرکے مجھے مزید کام دینے سے انکار کردیا تھا۔
زارا نور عباس نے کہا کہ مذکورہ برانڈ نے مجھ سے کہا کہ اب آپ حاملہ ہوگئی ہیں تو ہم آپ کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتے کیونکہ آپ ہماری ٹارگٹ مارکیٹ کے معیار پر پوری نہیں اتریں گی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے برانڈ مالکان اور مینیجمنٹ سے پوچھا کہ کیا حاملہ خواتین میک اپ نہیں کرتیں؟ جس پر ا±نہوں نے کہا کہ اب آپ پہلے کی طرح سمارٹ نہیں نظر آرہیں لہٰذا ہم کانٹریکٹ ختم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں حاملہ اداکارہ کو بھی بڑے بڑے پراجیکٹس میں کام دیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں حاملہ اداکاراوں کے لیے کوئی کام نہیں، یہاں برانڈز کو یہ فکر ہوتی ہے کہ اب حمل کی وجہ سے اداکارہ کیسی نظر آئے گی۔زارا نور عباس نے مزید کہا کہ جب میں دوسری بار حاملہ ہوئی تو میری طبیعت ٹھیک نہیں رہتی تھی جس کی وجہ سے میں نے خود ہی شوبز سے بریک لے لیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال 27 مارچ کو زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے نورِ جہاں رکھا۔

Recent Posts

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

5 mins ago

پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک…

24 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات…

34 mins ago

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

37 mins ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

1 hour ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

1 hour ago