سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت چار افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے منوڑا کے قریب سمندر میں نہانے والے چار افراد ڈوب گئے اور واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ریسکیو اور غوطہ خوروں سمیت موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کردی اور چندگھنٹوں بعد رضاکاروں نے ڈوبنے والی دو لڑکیوں اور ایک نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی شناخت 24 سالہ معاذ، 20 سالہ حفصہ اور حبا کے ناموں سے ہوئی جبکہ چوتھے شخص کی لاش نہیں مل سکی جس کی شناخت 24 سالہ غلام مصطفی کے نام سے بتائی جا رہی ہے اور سمندر سے نکالی جانے والی لاشیں بھائی اور بہنوں کی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے چوتھے شخص کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 دستگیر فرزانہ دواخانہ کے قریب کے رہائشی تھے اور تمام افراد پکنک کے لیے منوڑا کے ساحل پر آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد تینوں لاشیں لواحقین کے حوالے کردی ہیں۔

Recent Posts

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 mins ago

پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک…

21 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات…

31 mins ago

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

34 mins ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

59 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

1 hour ago