پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئےبڑی خوشخبری آگئی ، ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی . تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں طے پایا کہ 2023کا ایشیا کپ پاکستان میں ہو گا اور ایشین کرکٹ ٹیمیں پاکستان جائیں گی .

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق بھارت اور سری لنکاسمیت دیگر ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی . واضح رہے کہ پاکستان کو 2020ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی لیکن کورونا کے باعث یہ ٹورنامنٹ 2022تک ملتوی ہو گیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے میزبانی کے حقوق سری لنکا کے حوالے کردئیے لہٰذا اگلے سال ہونے والا ایشیا کپ سری لنکا میں کھیلا جائے گا . پاکستان کو 2023میں ایشیا کپ کی میزبانی ریٹرن پالیسی کے تحت ملی ہے . . .

متعلقہ خبریں