میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن کی نبض کیوں چیک کرتے تھے؟میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ گلوکار نے اپنی دستاویزی فلم میں منشیات کی لت سے نجات کی اپنی کوششوں پر بات کی۔

جسٹن بیبر نے دوران گفتگو انکشاف کیا کہ میری صحت اتنی زیادہ متاثر ہوئی کہ جان جاتے جاتے بچی، نشہ آور اشیاء کا استعمال سنگین ثابت ہوا، جس کے صحت پر خوفناک اثرات پڑے۔معروف گلوکار نے کم عمری میں شہرت کی بلندیاں حاصل کیں، نے اعتراف کیا کہ میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا، میری سیکیورٹی ٹیم ہر رات کو میری نبض چیک کرتی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ میں زندہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران مجھے لگا جیسے میں مر رہا ہوں، لوگوں کو احساس نہیں ہوگا کہ یہ کتنا برا وقت تھا، میں ایمانداری سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ خوفناک تھا۔جسٹن بیبر نے یہ بھی کہا کہ میری جدوجہد صرف نشے سے نجات کی نہیں تھی بلکہ خود کو صحت مند اور ذہنی طور پر تندرست بنانے کی بھی تھی، جس نے دونوں کو متاثر کردیا تھا، اس دورانیے میں میری اہلیہ ہیلی نے مجھے پرسکون رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔دستاویزی فلم میں ہیلی بیبر کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دوسرے کی زندگی میں شمولیت کا فیصلہ تب کیا جب جسٹن نے خود کو پرسکون رکھنے کا فیصلہ کیا اور خود ہی منشیات چھوڑنے کی کوشش کی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago