عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پریذیڈنٹ کپ کے میچ میں ایشال ایسوسی ایٹس کے عثمان خان نے ایس این جی پی ایل کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 131 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔
عثمان نے اپنی اننگز میں 132 گیندوں پر 201 رنز بنائے اور ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔یہ پاکستان کی لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری تھی، اس سے پہلے یہ ریکارڈ شرجیل خان کے پاس تھا جنہوں نے دو سال قبل 2022 میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے خلاف 133 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی تھی۔

یہ عثمان خان کے کیرئیر کا 10 واں لسٹ اے میچ تھا، وہ اب تک دس لسٹ اے میچز میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور چار نصف سنچریوں کی مدد سے 81 عشاریہ 5 کی اوسط کے ساتھ 652 رنز بناچکے ہیں۔عثمان خان لسٹ اے میچز میں ڈبل سنچری کرنے والے ساتویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔ اس ان سے قبل فخر زمان، عابد علی، محمد علی، شرجیل خان، کامران اکمل اور خالد لطیف بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

1 hour ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago