علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں،پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ کے پی ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سرکاری ذرائع کی جانب سے مسلسل اس بات کی تردید کی جارہی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی اسلام آباد کی تازہ ترین صورتحال میڈیا کو بتانے آئے تو ایک صحافی حکومتی مؤقف جاننے کیلئے ان کو علی امین گنڈا پور کا سوال داغ دیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں،جس پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے جواب صحافی سے کہا کہ آپ بتا دیں ۔

آئی جی پنجاب اور اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا،وزیر اعلیٰ کے پی لیڈ کر رہے تھے،گرفتار افراد میں11خیبرپختونخوا اہلکار شامل ہیں،احتجاج کرنے والے564افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 120افغان شہری شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح تحقیقات شروع کر دی ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کی جائے گی،جن کو لاشیں چاہئیں تھیں ان کے ارمان پورے نہیں ہوسکے،اسلام آباد کے شہری اذیت کا شکار تھے ان سے معذرت خواہاں ہیں،ہم نہیں چاہتے تھے کہ کوئی جانی نقصان ہو،ان کی بالکل کوشش تھی کہ جانی نقصان ہو،ان کی ڈی چوک پر دھرنا دینے کی کوشش تھی،ان کی کوشش تھی17اکتوبر تک ڈی چوک میں رہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت جو بھی ملوث ہے ان کیخلاف کارروائی ہوگی،اسلام آباد پولیس پر برا ہ راست فائرنگ کی گئی،ہم بات چیت کے حق میں تھے،یہ تشدد کریں،جتھوں کے ساتھ حملہ کریں اور ہم ان سے بات کریں؟یہ باقاعدہ تربیت یافتہ مسلح جتھے تھے جو شرپسندی چاہتے تھے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

3 hours ago