اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کرنے کے سوال کا جواب دے دیا، گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس کراچی میں ایک خاتون کی جانب سے سوال کیا گیا تھا۔

جس کے جواب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے علاوہ کسی بھی مذہب کی کتاب میں یہ نہیں لکھا کہ آپ صرف ایک ہی شادی کرو۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ قرآن پاک میں لکھا ہے کہ آپ شادی کرو، سورۃ النساء میں لکھا ہے کہ آپ اپنی پسند کی عورت سے شادی کرسکتے ہو، چاہے دو، تین یا چار، لیکن اگر آپ ان میں عدل نہیں کرسکتے تو آپ صرف ایک شادی کرسکتے ہو۔

انہوں نے اپنی تقریر کے دوران دنیا کی دیگر اقوام اور مذاہب میں بھی شادیوں سے متعلق تذکرہ کیا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ عام طور پر عورتیں زیادہ طاقتور ہوتی ہیں، ان میں بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت لڑکوں سے زیادہ ہوتی ہے، اگر آپ دیکھیں تو کم عمری میں مرنے والوں کی تعداد لڑکوں کی زیادہ ہے، عورتیں زیادہ عمر پاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کہیں بھی جنگ ہوتی ہے تو زیادہ تر مرد ہی مرتے ہیں، صرف غزہ میں ایسا ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خواتین کی موت زیادہ ہوئی ہے، کیونکہ اسرائیل نے چن چن کر بچوں اور عورتوں کو شہید کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ صرف امریکہ میں مردوں سے 42 لاکھ سے زائد عورتیں ہیں، روس میں 1 کروڑ سے زائد عورتیں ہیں، جرمنی میں لاکھوں عورتیں مردوں سے زیادہ ہیں، دنیا میں عورتوں کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ میں ہر مرد نے ایک عورت سے شادی کی تو اس کے بعد بھی 42 لاکھ عورتیں ایسی ہوں گی جنہیں شادی کیلئے مرد نہیں ملیں گے، ایسی صورت حال میں ان کے پاس 2 راستے ہیں ان میں سے ایک یہ کہ وہ کسی ایسے مرد سے شادی کریں جو پہلے سے شادی شدہ ہے اور دوسرا راستہ یہ ہے کہ وہ بے راہ روی کا شکار ہوجائیں، اس صورت میں ایسی عورت پہلا راستہ ہی اختیار کرے گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

3 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

3 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

3 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

3 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

3 hours ago

پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک…

4 hours ago