طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ کر موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی . اپنے خط میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے قائدین صدر مملکت کے مفاہمتی کردار کے معترف ہیں .

خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد اور پورے ملک میں ایک اضطرابی کیفیت ہے . اسلام آباد آنے والے نوجوان بغیر قیادت جذباتی کیفیت میں ہیں . صدر فوری طور پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت کو بات چیت کی دعوت دیں . علامہ حافظ طاہر اشرفی نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ صدر مملکت پی ٹی آئی سے اعتدال پسند قائدین کو بھی بات چیت کی دعوت دیں . صدر مملکت صورتحال میں بہتری کے لیے کردار ادا کریں .

. .

متعلقہ خبریں