پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار کرلیےگئے .

جیو نیوز کا پولیس ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ پولیس اہلکار بلوائیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں شامل تھے .

گرفتار اہلکار آنسوگیس، غلیلوں اور پتھروں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملےکر رہے تھے . کے پی پولیس کے مزید 5 اہلکاروں کو اٹک کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا .

پولیس ذرائع کے مطابق ان 5 گرفتار اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق سی ٹی ڈی اور 3 کا کےپی پولیس سے ہے . قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو پولیس گاڑیوں میں بھاگتے ہوئے پکڑا .

پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ ان 5 کے پی پولیس اہلکاروں سے آنسو گیس شیل، بنٹے اور پتھر برآمد ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں