حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پُرامن احتجاج پر حکومت اپنے فسطائی جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم اس پُرامن احتجاج کو اب بلوچستان تک وسعت دیں گے اور یہ پرامن احتجاج 7 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ بلوچستان میں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے میں نے اپنے جلسوں میں بار ہا حکمرانوں کو خبردار کیا تھا کہ عمران کو ضمانت پر رہا کیا جائے لیکن ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا۔ اب عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کردیا ہے جس کے نتائج مجھے کافی پریشان کن نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اب اس احتجاجی تحریک کا دائرہ کار مزید پھیلے گا اور اس ضمن میں قلعہ سیف اللہ کا عظیم الشان جلسہ 7 اکتوبر کو ہوگا۔ اس جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔
محمود اچکزئی نے کہاکہ اس جلسے میں اسلام آباد کے موجودہ صورتحال سے بلوچستان کے عوام کو آگاہ کیا جائے گا، جلسے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ساتھ آگے کا اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

Recent Posts

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

5 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

15 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

50 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

59 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

1 hour ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

2 hours ago