پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے، تاہم ڈی چوک سے کارکنوں کو منتشر کردیا گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے جو کارکنوں کے ساتھ احتجاج میں شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈی چوک اسلام آباد میں سول کپڑوں میں ملبوس خیبرپختونخوا پولیس کے 6 حاضر سروس اہلکار جو کارکنوں کے ساتھ مل کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے، کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ پولیس اہلکار ٹیئر گیس، غلیلوں اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ کے پی کے پولیس کے 5 اور حاضر سروس اہلکار جن میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی اور 3 کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے، کو اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں سول کپڑوں میں واپس فرار ہوتے ہُوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پکڑ لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان 5 پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیئر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ آج سہ پہر اسلام آباد پہنچا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچنے کے بعد کے پی ہاؤس روانہ ہوگئے تھے، جس کے بعد سے ان کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس کی تردید کردی ہے۔

Recent Posts

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

2 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

2 hours ago

مراکز صحت کی ری ویمپنگ کیلیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…

2 hours ago

سموگ کے معاملےپر اصل حکمرانوں نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…

3 hours ago

سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…

3 hours ago