پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے کہ ڈی چوک نہیں آنا مگر یہ کہتے ہیں کہ ادھر ہی احتجاج کرنا ہے۔
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرکاری لوگوں کو لاکر خوار کر رہے ہیں۔ اپنے بچوں کو کیوں نہیں لاتے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، یہ غریبوں کو مروانے کی سیاست کررہے ہیں، اس بر گنڈاپور صاحب کو پیسٹری کھلائی جائے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ علی امین کا حکومت کے ساتھ طے تھا کہ وہ نہیں آئیں گے۔
عمران خان کو سمجھ آگئی ہے کہ وہ قانونی طور پر جیل سے نہیں نکل سکتے
فیصل واوڈا نے کہا کہ آج سے 15 سال قبل پی ٹی آئی کی لڑائی جھگڑا، مار دھاڑ، گالم گلوچ، آگ لگانے والی سیاست نہیں تھی، حالیہ احتجاج اس لیے کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کو سمجھ آگئی ہے کہ وہ قانونی طور پر جیل سے نہیں نکل سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور 20 سے 25 سو سرکاری ملازمین کے ساتھ احتجاج کے لیے آئے، انہوں نے وفاقی پر چڑھائی کے لیے صوبے کے وسائل کا بھرپور استعمال کیا، وہ ڈی چوک میں احتجاج کر کے لاشیں چاہتے تھے۔
غریبوں کو ریلیف ملے گا
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے بعد لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان اب کبھی پٹڑی پر نہیں آئے گا، لیکن پی ڈی ایم حکومت نے ڈالر کنٹرول کرلیا، 335 سے ڈالر 270 پر آگیا، مہنگائی میں کمی آئی، آئی پی پیز سے ایس آئی ایف سی مذاکرات کررہی ہے، بجلی کی قیمتیں کم ہوجائیں گی اور غریبوں کو ریلیف ملے گا۔
فیصل واوڈا نے ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑی ملک توڑنے والی بات کیا ہوسکتی ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ انڈیا کے وزیرخارجہ جے شنکر کو احتجاج میں بلا لیتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

30 mins ago

کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے…

37 mins ago

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

45 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

55 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

2 hours ago