کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر ہے ،لوگ مجھ سے پاکستان کے حالات کی شکایت کرتے ہیں، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں سیکڑوں گنا زیادہ ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ملک کو چھوڑ کر غیر مسلم ملک میں بسنےکی حمایت نہیں کرتا، دوسروں کی نقل کر کے زندگی کا مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا، اس مقصد کو اللہ کے احکامات پر عمل کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے لیکن والدین اگر اللہ اور اس کے رسول کےخلاف حکم دیں تو نہ مانو۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے کہیں بہتر ہے ، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں سیکڑوں گنا زیادہ ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں، وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…