علی امین گنڈاپور کا اغوا اور گرفتاری کے دعوے ۔۔۔ اسد قیصر کیا کہتے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس میں رینجرز نے چھاپا مارا ، یہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ حکومت آئین و قانون کاخیال نہیں رکھ رہی۔
اسد قیصر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت صرف زور اور دباؤ کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھاناچاہتی ہے۔
اگر آپ کا خیال ہے کہ یہ حملہ ہوا اور بس ختم ہو جائے گا تو یہ غلط فہمی ہے۔ اس معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ کو اغوا کیاگیا، گرفتار کیا گیا، یہ پورے صوبے کی توہین ہے۔ اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر علی امین کو چھوڑا جائے۔ علی امین کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ اپنے فیصلے کیسے کرتے ہیں، ہم جرات اور ہمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پرُامن لوگ ہیں اور کسی طور پر اپنی حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے ، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔ سرکاری ذرائع نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کی جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے علی امین کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق علی امین گنڈاپور کو نہ ہی گرفتار کیا گیا اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے۔ اس متعلق پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

Recent Posts

کراچی میں نشیئوں کا اعتماد عروج پر، جیل کے باہر بھی چوری کرنے لگ گئے، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حالیہ سالوں میں پاکستان میں استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں…

6 mins ago

کراچی سے آئی مظلوم خواتین پر سپریم کورٹ کے دروازے کیوں بند ہوئے؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے سفر کرکے سپریم کورٹ اسلام آباد پہنچنے والی 2خواتین کو پولیس…

13 mins ago

ایشیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز میں شامل پاکستان کی 2 یونیورسٹیز کون سی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حالیہ کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں صرف 2 پاکستانی یونیورسٹیز ٹاپ…

21 mins ago

’کیا کہہ رہی ہو بھئی‘، ڈمپل کپاڈیا کے مشورے پر منیشا کوئرالا کا ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منیشا کوئرالا کا شمار سنہ 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ کی…

1 hour ago

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کارکنان مشتعل، ’ورکر کو عزت دو‘ کے نعرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنان نے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں…

1 hour ago

دھمکانے والے سلمان خان کے پھر پیچھے پڑگئے، اس مرتبہ انوکھی دھمکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے…

2 hours ago