محسن نقوی کا پولی کلینک اسپتال اور ڈی چوک کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مظاہرین کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس سے قبل وہ علی الصبح پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ڈی چوک پہنچے اور انہیں شاباش دی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے شرپسندی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔ قانون کی عملداری کے لیے آپ نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ آپ اسلام آباد پولیس کے بہادر سپوت ہیں اور ہمیں آپ پر ناز ہے۔ اسلام آباد میں امن عامہ یقینی بنانے پر آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کے حوالے سے ہدایات دیں، اس دوران آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی علی الصبح پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ڈی چوک پہنچے، وہاں موجود جوانوں کو شاباش دی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔
محسن نقوی نے خواتین پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور محنت سے فرض کی بجاآوری پران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے رکھوالوں نے قانون کی عملداری یقینی بنائی ہے، آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آپ فرض شناسی سے قومی فریضہ نبھا رہے ہیں، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے جوانوں کا مورال بہت بلند ہے، اسلام آباد پولیس اور ایف سی اہلکار ہمہ وقت الرٹ ہیں۔ فرائض سرانجام دینے والے تمام اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قانون کے رکھوالوں نے قانون کی عملداری یقینی بنائی ہے، آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آپ فرض شناسی سے قومی فریضہ نبھا رہے ہیں، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

Recent Posts

امام الحق اوران کی اہلیہ شادی اور پہلی ملاقات بارے کھل کر بول پڑے

ملتان (قدرت روزنامہ )امام الحق بہت باصلاحیت بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے…

1 min ago

ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی…

6 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے…

9 mins ago

علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا معاملہ ؛ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملےپر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل پشاورہائیکورٹ…

26 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا…

34 mins ago

لڑکیوں کی سوچ ہی یہی ہوتی ہے کہ امیر لڑکا تلاش کرکے شادی کی جائے: نبیلہ مقصود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )معروف میک اپ آرٹسٹ، سٹائلسٹ اور بیوٹی برانڈز کی مالک نبیلہ…

44 mins ago