فرانس سے انگلینڈ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک

پیرس(قدرت روزنامہ) فرانس سے غیر قانونی طور پر انگلینڈ جانے کے لیے بحری راستہ عبورکرنےکی کوشش میں بچے سمیت کئی تارکین ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی نے فرینچ کوسٹ گارڈ کے حوالے سے بتایا کہ بحری راستے کے ذریعے غیر قانونی طور پر انگلینڈ جانے والوں میں 10 خواتین سمیت متعدد نوجوان لڑکیاں بھی کشتی پر سوار تھیں، 65 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

مقامی بحری حکام نے بتایا کہ ہفتے کی صبح ایک ہیلی کاپٹر نے کشتی ڈوبتے دیکھا تو ریسکیو کا عمل شروع کیا۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر داخلہ نے اسے خوفناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں کا خون انسانی اسمگلرز کے ہاتھوں پر ہے، فرانس ان مافیاز کے خلاف جنگ تیز کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا تازہ ترین واقعہ ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 12 تارکین وطن اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی کشتی چینل میں الٹ گئی تھی۔

Recent Posts

ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی…

4 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے…

7 mins ago

علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا معاملہ ؛ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملےپر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل پشاورہائیکورٹ…

23 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا…

31 mins ago

لڑکیوں کی سوچ ہی یہی ہوتی ہے کہ امیر لڑکا تلاش کرکے شادی کی جائے: نبیلہ مقصود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )معروف میک اپ آرٹسٹ، سٹائلسٹ اور بیوٹی برانڈز کی مالک نبیلہ…

42 mins ago

مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس اہلکار کی ہلاکت، وزیراعظم کا اظہار افسوس، ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر…

47 mins ago