کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے تر جما ن مو لا نا حافظ حمد اللہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالاگیا، جھوٹی حکومت اورتباہی سرکارنے تین سالوں میں چالیس فیصد پٹرول قیمتوں میں اضافہ کیا،عمران خان صاحب آپ نے بجٹ میں عوام کوریلیف دینے کاوعدہ کیاتھا کہاں ہے وہ ریلیف؟ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے ترجما ن حافظ حمداللہ نے میڈیا نما ئندوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہاکہ پا کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کاحدف غربت نہیں غریب کاخاتمہ ہے، پی ڈی ایم میں شامل جما عتیں ملک اورقوم کیلئے عذاب حکمرا نوں سے نجات دلانے کیلئے کے لئے سڑکوں پرہے، کل نا اہل اور نا جائز حکمرانوں کے خلاف فیصل آباد میں تاریخ ساز جلسہ کریں گے۔فیصل آباد جلسہ کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے جس میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز، محمود خان اچکزئی،سردار اختر مینگل،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، آفتاب شیر پاؤ،پروفیسر ساجدمیر، شاہ اویس نورانی شریک ہوں گے،انہوں نے کہا کہ نے پی ڈی ایم بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتی ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالاگیاہے،انہوں نے کہا کہ جھوٹی حکومت اورتباہی سرکارنے تین سالوں میں پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں چالیس فیصد اضافہ کیا،عمران خان نے بجٹ میں عوام کوریلیف دینے کاوعدہ کیاتھا ہم پوچھتے ہیں کہ کہاں ہے وہ ریلیف؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…