پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر ہے ،لوگ مجھ سے پاکستان کے حالات کی شکایت کرتے ہیں، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں سینکڑوں گنا زیادہ ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ملک کو چھوڑ کر غیر مسلم ملک میں بسنےکی حمایت نہیں کرتا، دوسروں کی نقل کر کے زندگی کا مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا، اس مقصد کو اللہ کے احکامات پر عمل کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے لیکن والدین اگر اللہ اور اس کے رسول کےخلاف حکم دیں تو نہ مانو۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے کہیں بہتر ہے ، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں سینکڑوں گنا زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں، وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

3 mins ago

مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی ڈی چوک میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ…

5 mins ago

وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی…

14 mins ago

جب اللہ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟،اداکارہ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے…

21 mins ago

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت…

23 mins ago

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

44 mins ago