“شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی، دوران ملازمت ڈراموں کی آفر ہوئی”اداکارہ ازیکا ڈینیئل کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل بطورِ ایئرہوسٹس ملازمت کرتی تھیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ازیکا ڈینیئل نے اپنے کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کی، اداکارہ نے کہا کہ میں پہلے ایئرہوسٹس تھی اور دورانِ ملازمت مجھے کئی بار ڈراموں اور ماڈلنگ کی پیشکش ہوئی تھی۔ازیکا ڈینیئل نے کہا کہ میں نے سال 2010 میں ایئرہوسٹس کی ملازمت چھوڑ کر بطورِ ماڈل اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنے پہلے شوٹ کے لیے جاپان گئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ کیریئر کی شروعات میں لگتا تھا کہ میں اداکاری نہیں کرسکوں گی، اسی وجہ سے اپنے پہلے پراجیکٹ کے بعد ہی کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور دو سال تک شوبز کا کوئی پراجیکٹ نہیں کیا تھا لیکن پھر میں نے بعد میں باقاعدہ اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور کئی ڈراموں میں اداکاری کی۔

اُنہوں نے کہا کہ جب میں بطورِ ایئرہوسٹس ملازمت کرتی تھی تو فضائی سفر کے دوران کئی افراد مجھے اپنا بزنس کارڈ دیتے تھے جس پر مجھے بہت غصہ آتا تھا لیکن اپنی ملازمت کی وجہ سے خاموش رہتی تھی۔

ازیکا ڈینیئل نے کہا کہ ایئرہوسٹس کو دورانِ پرواز بزنس کارڈ دینا ہراسانی ہے اور اب اس طرح کی ہراسانی میں دن بدن اضافہ ہی ہورہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اب تو کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنا عام سی بات ہے، ہراسانی کے خلاف مختلف پلیٹ فارمز پر تحریک بھی چلائی گئی لیکن ان واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی لڑکی کام کے لیے گھر سے نکل رہی ہے تو وہ اپنے لیے رشتہ تلاش کرنے کے لیے نکلی ہے۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

3 mins ago

مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی ڈی چوک میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ…

5 mins ago

وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی…

13 mins ago

جب اللہ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟،اداکارہ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے…

21 mins ago

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت…

23 mins ago

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

44 mins ago