ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں واپسی کرلی ہے .
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے آبائی وطن سربیا چلی گئیں تھیں تاہم وہاں چند ماہ رہنے کے بعد اداکارہ حال ہی میں بھارت واپس آئیں .

نتاشا نے بھارت واپس آتے ہی اپنی تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز کرلی ہے، وہ مختلف پراجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں میوزک ویڈیوز سمیت آئٹم نمبرز بھی شامل ہیں .

گزشتہ روز نتاشا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا، اداکارہ نے گلوکار پریت اندر کے ساتھ اپنی نئی آنے والی میوزک ویڈیو ‘تیرے کرکے’ کا پوسٹر شیئر کیا . نتاشا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اس گانے کا ٹیزر 6 اکتوبر اتوار کے روز یوٹیوب پر لانچ کیا جائے گا .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by @natasastankovic__

اس پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد انڈسٹری میں نتاشا کی واپسی پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں .

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اب نتاشا اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر لگانا چاہتی ہیں اور یہی اُن کی بھارت واپسی کی وجہ ہے .

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے رواں سال جولائی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اہلیہ و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی تصدیق کی تھی، یہ خبر سُن کر اس جوڑی کے مداح مایوس ہوگئے تھے .

ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے دوبارہ نتاشا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے .

. .

متعلقہ خبریں