ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں واپسی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے آبائی وطن سربیا چلی گئیں تھیں تاہم وہاں چند ماہ رہنے کے بعد اداکارہ حال ہی میں بھارت واپس آئیں۔نتاشا نے بھارت واپس آتے ہی اپنی تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز کرلی ہے، وہ مختلف پراجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں میوزک ویڈیوز سمیت آئٹم نمبرز بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز نتاشا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا، اداکارہ نے گلوکار پریت اندر کے ساتھ اپنی نئی آنے والی میوزک ویڈیو ‘تیرے کرکے’ کا پوسٹر شیئر کیا۔نتاشا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اس گانے کا ٹیزر 6 اکتوبر اتوار کے روز یوٹیوب پر لانچ کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد انڈسٹری میں نتاشا کی واپسی پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اب نتاشا اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر لگانا چاہتی ہیں اور یہی اُن کی بھارت واپسی کی وجہ ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے رواں سال جولائی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اہلیہ و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی تصدیق کی تھی، یہ خبر سُن کر اس جوڑی کے مداح مایوس ہوگئے تھے۔

ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے دوبارہ نتاشا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی…

8 mins ago

جب اللہ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟،اداکارہ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے…

15 mins ago

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت…

18 mins ago

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

39 mins ago

صوابی میں موسیقی کے پروگرام میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

صوابی ( قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں موسیقی پروگرام میں فائرنگ کے نتیجے میں 2…

41 mins ago

میں اپنی اہلیہ کا دوسرا شوہر ہوں، شاہد کپور کا طنز

ممبئی(قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے طنز کرتےہوئے کہا ہے کہ…

47 mins ago