پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کو گرفتار کیے جانیکا دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈی جی خان: پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
زرتاج گل کے وکیل فدا حسین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زرتاج گل کو گزشتہ شام ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا گیا، زرتاج گل کو تھری ایم پی او کے تحت سینٹرل جیل ڈی جی خان منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے زرتاج گل کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے حوالے سے بھی متضاد خبریں سامنے آئی تھیں۔
مشیر کے پی حکومت بیرسڑ سیف نے دعویٰ کیا تھا کہ رینجرز علی امین گنڈا پور کو کے پی ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کر کے ساتھ لے گئی ہے جبکہ علی امین گنڈا پور کے بھائی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ علی گنڈا پور سے ہفتے کی صبح سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے دعوؤں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو نا تو گرفتار کیا گیا ہے اور نا ہی انہیں کے پی ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند کیا گیا ہے۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

3 mins ago

مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی ڈی چوک میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ…

4 mins ago

وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی…

13 mins ago

جب اللہ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟،اداکارہ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے…

20 mins ago

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت…

22 mins ago

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

43 mins ago