سابق بھارتی کرکٹر کی والدہ کی فلیٹ سے گلا کٹی لاش برآمد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کرکٹر اور اداکار سلیل انکولہ کی والدہ پونے کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق 77 سالہ مالا اشوک انکولہ کی لاش دکن جمخانہ علاقے میں پربھات روڈ پر واقع ان کے فلیٹ میں جمعے کی دوپہر کو ملی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گھر میں کام کرنے والی فلیٹ پر آئی اور دروازے پر بارہا دستک کے باوجود کسی نے جواب نہیں دیا، بعدازاں پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو مطلع کیا گیا جس کے بعد فلیٹ کا دروازہ توڑا گیا۔
پولیس اہلکار کے مطابق دروازہ کھولے جانے پر سابق کرکٹر کی والدہ کی لاش کمرے میں پائی گئی، ان کا گلا کٹا ہوا تھا، ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ گلا خود سے کاٹا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا گیا ہے اور کیس کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مالا اشوک کسی ذہنی بیماری میں مبتلا تھیں۔
واضح رہے کہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر سلیل انکولہ نے 1989 اور 1997 کے درمیان ایک ٹیسٹ اور 20 ون ڈے کھیلے، انہوں نے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ نومبر 1989 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اس ٹیسٹ میں دو وکٹیں لی تھیں ۔
فاسٹ میڈیم بولر نے بعد میں فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی، انہوں نے 1998 میں 28 سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
سلیل انکولہ نے معروف بھارتی ڈرامہ سیریل وکرال گبرال اور اِش کوئی ہے سمیت سنجے دت کی فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

2 mins ago

مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی ڈی چوک میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ…

4 mins ago

وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی…

12 mins ago

جب اللہ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟،اداکارہ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے…

20 mins ago

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت…

22 mins ago

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

43 mins ago