امام الحق اوران کی اہلیہ شادی اور پہلی ملاقات بارے کھل کر بول پڑے

ملتان (قدرت روزنامہ )امام الحق بہت باصلاحیت بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں کئی اچھے ریکارڈ بنائے ہیں۔ انہوں نے ناروے میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر انمول محمود سے ایک پروقار تقریب میں شادی کی جس میں کئی بڑے ستاروں نے شرکت کی۔
امام الحق اور ان کی اہلیہ انمول محمود نے پہلی بارنجی چینل کے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں بھی بتایا۔ ان کی شادی کو ایک سال سے بھی کم کا عرصہ ہوا ہے اور انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر امام کے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
امام الحق اور انمول نے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ ان کی ملاقات کیسے ہوئی۔
انمول کی فیملی چھٹیاں گزارنے کے لئے پاکستان آئی تھی اور پی ایس ایل دیکھنے گئی تھی۔ امام ان کے بھائی کے دوست بن گئے تھے اور اسی وقت ان کی پہلی ملاقات ہوئی۔
شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے انہوں نے دو سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ شادی سے پہلے انہوں نے ایک دوسرے کو سمجھنے میں وقت لیا۔ جب انہیں ایک دوسرے کی عادت واطوار معلوم ہو گئے اوردونوں جانب سے اطمینان ہوگیا پھرانہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔
انمول کے بارے میں مشہور ہے کہ انہیں بابر اعظم اور امام الحق کی دوستی پسند نہیں ہے۔ انہوں نے شومیں اس اہم سوال کا بھی جواب دیا کہ کیا وہ امام الحق کے بہترین دوست بابر اعظم سے حسد کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بابر سے دوستی بھی ہے اور ان کا کوئی مقابلہ نہیں اس لئے وہ امام اور بابر کی گہری دوستی سے خوش ہیں۔

Recent Posts

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

5 mins ago

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

14 mins ago

وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا معاملہ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملے پرسپیکر کے پی کے اسمبلی نے…

20 mins ago

احتجاج کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی…

27 mins ago

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

29 mins ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

43 mins ago