میں اپنی اہلیہ کا دوسرا شوہر ہوں، شاہد کپور کا طنز

ممبئی(قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے طنز کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیوی میرا راجپوت کے دوسرے شوہر ہیں جس کے بعد مداح کافی حیران ہیں۔
شاہد کپور اکثر اپنی فیملی لائف کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، اس بار بھی انھوں نے ایسا ہی کچھ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے، وہ ہوائی جہاز میں اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ محو سفر ہیں جس میں انھوں نے خود کو ’دوسرا شوہر‘ قرار دیا ہے۔
انسٹاگرام سٹوریز پر ’فرضی‘ کے اداکار نے یہ ویڈیو مذاق کے طور پر شیئر کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا ان کے ساتھ والی سیٹ پر براجمان ہیں اور اپنے فون کے ساتھ کافی مصروف نظر آرہی ہیں۔
اس دوران شاہد بور ہورہے ہیں یا اپنی اہلیہ کو فون میں مصروف دیکھ کر زچ ہورہے ہیں، اسی مناسبت سے وہ مزاحیہ منہ بناتے ہوئے ویڈیو میں میرا کے فون سے تھوڑے جیلس لگ رہے ہیں۔
شاہد نے انسٹاگرام کی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنی بیوی کے دوسرے شوہر ہیں کیوں کہ ان کی بیوی ان سے کہیں زیادہ توجہ اپنے موبائل فون کو دیتی ہیں۔
بالی ووڈ اداکار نے ویڈیو کو اور مزاحیہ بنانے کے لئے کشور کمار کا مشہور گانا ’مجھے میری بیوی سے بچاو‘ بھی بیک گراونڈ میں لگایا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ شاہد کپور کو ان کے مداح آنے والی فلم دیوا میں ایک نئے ل±ک میں دیکھیں گے جس میں ان کے مقابل پوجا ہیج ہیں، اگلے سال 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Recent Posts

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

2 mins ago

وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا معاملہ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملے پرسپیکر کے پی کے اسمبلی نے…

8 mins ago

احتجاج کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی…

15 mins ago

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

17 mins ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

31 mins ago

’علی امین مین گیٹ سے بھاگے ہیں، وہ حراست میں نہیں، ریڈ کررہےہیں اور اگر ملے تو۔ ۔ ۔‘ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں…

37 mins ago