’علی امین مین گیٹ سے بھاگے ہیں، وہ حراست میں نہیں، ریڈ کررہےہیں اور اگر ملے تو۔ ۔ ۔‘ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں نہیں، نہ ہی کسی ادارے کی حراست میں ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پی کسی ادارے کی حراست میں بھی نہیں ہیں،ہم نے دو تین چھاپے مارے تھے، شک تھا کہ وہ کے پی کے ہاؤس میں موجود ہوں گے لیکن وہ وہاں نہیں تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا ہم اور اسلام آباد پولیس ڈھونڈ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین کے پی ہاؤس میں موجود نہیں ،وہ وہاں سے بھاگ گئے ہیں،کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

محسن نقوی کاکہناتھا کہ پولیس کا ایک اہلکار تشویش ناک حالت میں تھا، آج اس نے جام شہادت نوش کیا، جو جو شہید کے قتل میں ملوث ہے ان میں سے کوئی بھی نہیں بچے گا، ان کاکہناتھا کہ شہید کی فیملی میں 2بیٹے ہیں ،ایک بیٹا پہلے ہی سرکاری ملازم ہے دوسرے بیٹےکو پولیس میں بھرتی کریں گے،شہدا پیکج کے علاوہ شہید کی فیملی کو ایک پلاٹ دیں گے۔

Recent Posts

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

2 mins ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

22 mins ago

مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی احتجاج میں شدید…

30 mins ago

جہلم: تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

جہلم (قدرت روزنامہ )جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال…

44 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک…

47 mins ago

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

59 mins ago