لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں میں عمران خان اور مرکزی قیادت سمیت درجنوں کارکنوں کے خلاف 22 مقدمات درج کرلئے گئے۔
نجی چینل سماٹی وی کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی احتجاج کے موقع پر گرفتار درجنوں پی ٹی آئی کارکنوں اور عمران خان سمیت تمام مرکزی قیادت کیخلاف شہر بھر کے مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت بانی پی ٹی آئی سمیت مرکزی قیادت اور کارکن نامزد ہیں، تھانہ اسلام پورہ، شفیق آباد، لاری اڈا، مستی گیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے، تھانہ شاہدرہ، ملت پارک، ہنجروال میں دفعہ 144 کی خلاف پر مقدمات درج کئے گئے۔
پولیس کے مطابق کینٹ ڈویڑن کے مختلف تھانوں میں بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کئے گئے، گزشتہ روزاحتجاج کرنے والے درجنوں مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔
راولپنڈی میں بھی تھانہ ٹیکسلا میں300 پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ،راجہ بشارت، تیمور مسعود سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ دہشتگردی ایکٹ، تعزیرات پاکستان کی 16دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

Recent Posts

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

7 mins ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

17 mins ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار…

25 mins ago

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

1 hour ago

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

1 hour ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

1 hour ago