جہلم: تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

جہلم (قدرت روزنامہ )جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال کر گئے .
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات تھانہ ڈومیلی کے علاقے ڈھوک شیریاں میں پیش آیا .


پولیس نے بتایا کہ فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے بچوں کا پیٹ خراب ہوا جبکہ کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا .
پولیس کے مطابق دیگر 6 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں بچے سگے بھائی ہیں، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں