لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی احتجاج میں شدید زخمی ہوکر شہید ہونے والے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز نے شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے اہلخانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ شہید اور دیگر ڈیوٹی اہلکاروں پر تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔
اُنہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشت گردی کی اجازت نہیں، منہ توڑ جواب ملے گا۔ عوام پوچھتے ہیں، کیسا پُرامن احتجاج ہے، سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو حملے کرکے زخمی کردیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ تحریک انتشار مسلح جتھے کی شکل اختیار کر چکی ہے، نام نہاد احتجاج کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا، لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دوسروں کو اذیت دینا اور عوام کے جان و مال پر متعین پولیس اہلکاروں پر تشدد کونسی سیاست ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔
کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…
لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…
لاہور(قدرت رورزنامہ)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے…