کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا، کل نشانہ جمہوری ادارے تھے اور مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا۔
لیگی رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ زخمی کا نسٹیبل عبدالحمید پمز میں دم توڑ کر شہید ہو گئے، اس کا ذمہ دار نو مئی کا مجرم ہے، جو ایک بے شرم نارسسٹ اور فاشسٹ شخص ہے۔
‘ میں نہیں تو کچھ بھی نہیں , میں نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو، “میں نہیں تو ملک کو آگ لگادو، مار دو سب کچھ جلادو’ کی قابل مذمت سوچ پاکستانی کی سوچ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا سے گنڈا پور کو اسلحہ دے کر آنسو گیس کے شیل ، شیشے والی غلیلیں دے کر لاشیں گرانے ، خون خرابہ کرنے، گولیاں چلانے اسلام آباد پر چڑھائی کروانے عمران خان نےبھجوایا، پولیس، رینجرز پر حملے کرائے سر اور آنکھیں پھوڑی گئیں، کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی کو نشانہ قومی سلامتی کے ادارے تھے اور مقصد ادارے کی سربراہی پر قبضہ کروانا تھا، کل نشانہ جمہوری ادارے تھے اور مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا۔
سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ دونوں سازشوں کا خالق ایک ہی فرد ہے کیونکہ فتنے کو معلوم ہوچکا ہے کہ خارجہ تعلقات درست راہ پر آگئے ہیں، معیشت پھر پٹڑی پر واپس آگئی ہے اور اس کی فتنہ سیاست ختم ہو چکی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو جو ملک کے خلاف اِس ملک دشمن سازش کا حصہ بن رہے ہیں وہ سب پاکستان کے اور قوم کے مجرم ہیں۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

1 hour ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

1 hour ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

2 hours ago

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

2 hours ago