ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو کہ احتجاجی ریلی میں سرکاری املاک کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کرے گی۔

مذکورہ کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری رفعت مختار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے منیر مسعود، گریڈ 20 کے آئی بی افسر پر مشتمل ہوگی جو صوبائی حکومت کے وسائل اور سرکاری افراد کے استعمال کی تحقیقات کرے گی۔

وفاقی محکمہ داخلہ نے کمیٹی کو سات دن کے اندر تحقیقاتی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کمیٹی ان باتوں کی نشاندہی کرے گی کہ 4 اور 5 اکتوبر کو دھرنے کیلئے کونسی سرکاری گاڑیاں لائی گئیں، احتجاجی ریلی میں شریک سرکاری گاڑیوں کی تعداد کتنی تھیں، ریلی میں سرکاری گاڑیاں لانے کی اجازت کس نے دی تھی اور وہ اعلیٰ افسرز کون تھے جنہوں نے آمادگی ظاہر کی کہ احتجاجی ریلی میں سرکاری املاک کو استعمال کیا جائے۔

Recent Posts

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

27 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

30 mins ago

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…

56 mins ago

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

1 hour ago

تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…

1 hour ago

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افرادکاقاتل کون تھا؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

خیرپور (قدرت روزنامہ)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ…

1 hour ago