تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی کا راستہ اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی، مریم نواز نے شہید کانسٹیبل حمید شاہ کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، حمید شاہ شہید اور دیگر ڈیوٹی اہلکاروں پر تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشت گردی کی اجازت نہیں منہ توڑ جواب ملے گا، عوام پوچھتے ہیں یہ کیسا پرامن احتجاج ہے جس میں سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو حملے کر کے زخمی کردیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ تحریک انتشارمسلح جتھے کی شکل اختیار کر چکی ہے، نام نہاد احتجاج کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا، لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، دوسروں کو اذیت دینا اور عوام کی جان ومال پر متعین پولیس اہلکاروں پر تشدد کونسی سیاست ہے۔

Recent Posts

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق…

4 mins ago

صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل…

6 mins ago

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

35 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

38 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

57 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

1 hour ago