علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

علی امین اسمبلی اجلاس میں آئے تو اراکین سے مختصر ملاقات کے بعد خطاب شروع کردیا، اپنے خطاب میں انہوں نے بالآخر اس راز سے بھی پردہ اٹھادیا کہ وہ کہاں تھے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی کارکردگی دیکھیں،میں وہیں تھا ان کو ملا نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا میں ادھر تھا، انہوں نے چار چھاپے مارے لیکن گرفتار نہیں کرسکے۔میں اکیلا12اضلاع کراس کرکے اسمبلی پہنچا،کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی آئی جی اسلام آباد کو ہم سے معافی مانگناہوگی،ہم اپنی بے عزتی کا بدلہ لیں گے۔آئی جی اسلام آباد کی ہمت کیسے ہوئی کہ انہوں نے مجھے گالی دیکر کہا کہ کدھر ہے تمہارا سی ایم ؟وزیراعلیٰ کے پی نے یہ بھی کہ انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ تمہیں نااہل کروادیں گے لیکن ہمیں کوئی پرواہ نہیں، میں نہیں تو کوئی اور ہوگا۔

انہوں نے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو سرکاری غنڈہ قرار دیدیا، کہا کے پی ہاؤس میں موجود ڈی ایس پی سے پوچھا گیا کہ علی امین کہاں ہے؟ جب اس سے کچھ بھی بولنے سے انکار کیا تو اس بٹ مارا گیا۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمیں شہر سے دور جلسوں کی اجازت دی جاتی ہے،ہم سے پارٹی کا نشان لے لیا گیا،پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے سب اکٹھے ہوئے ہیں،حکومت کو کس بات کا خوف ہے؟ ہمیں جلسے کی اجازت کیوں نہیں ملتی؟ پی ٹی آئی کو سوا 4کروڑ ووٹ ملا ہے،اسلام آباد جلسے کیلئے ہم پر بدترین شیلنگ اور ظلم کیا گیا،ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈی چوک پہنچے،ہمارے قافلے پر ہزاروں شیل برسائے گئے لیکن ہم پہنچے،ہم پر الزام لگاتے ہیں ہم امن پسند لوگ نہیں ہیں،میں نے کون سا ایسا جرم کیا جس پر ایف آئی آر کی گئی، حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی،اگر رکاوٹیں نہیں تھیں تو ٹرالے میں نے لگائے تھے؟باقاعدہ پلاننگ سے ہم پر حملہ کیا گیا،کے پی ہا ؤس پر دھاوا بولنے کا مقصد لوگوں کو اشتعال دلانا تھا،کے پی ہا ؤس کے کھلے کمروں میں توڑپھوڑ کیوں کی گئی؟ کے پی ہا ؤس میں توڑی گئی گاڑیاں میری نہیں،عوام کے پیسے کی تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی ایک ڈرامہ ہے،جس نے پارٹی چھوڑ دی وہ 9مئی میں شامل نہیں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

37 mins ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

39 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

46 mins ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

49 mins ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

53 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

1 hour ago