تحریک عدم اعتما دجمع کراچکے ہیں، اب فیصلہ اسمبلی میں ہوگا، قدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ناراض اراکین کی کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کی گفتگو کرتے ہوئے قدوس بزنجو ظہور بلیدی اور سردار عبدالرحمان کھیتران نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئےاسپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنجونے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی گمراہ کن صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اکتوبر کی 20 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی میں پیش کردینگے، تحریک عدم اعتماد کے بعد پارٹی کو یکجا کرنے کی کوشش کرینگے،انہوں نے کہا کہ جام صاحب اگر مقابلہ کرنے کا شوق رکھتے ہیں تو مقابلہ کر لیں، جام صاحب پارٹی سے استعفی دے چکے ہیں اب وہ پارٹی کے صدر نہیں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے دن پتہ چل جائے گا کہ اکثریت کس کے پاس ہے، قائمقام صدر کے بعد جواز نہیں بنتا تھا کہ آپ اپنا فیصلہ واپس لیں، قدوس بزنجو ظہور بلیدی اور سردار عبدالرحمان کھیتران کی میڈیا سے گفتگ

کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد 20اکتوبر کواسمبلی میں پیش ہوگی،پارٹی صدر ہمارے ساتھ ہے ناراض ارکان کی طرف سے کوئی فلور کراسنگ نہیں ہوگی جام کمال کومزید کوئی موقع نہیں دیاجائیگا اگروہ پارٹی بچانے کیلئے استعفیٰ دیتے ہیں تو یہ ان کی مہربانی ہے،پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیکرواپس لینا جام کمال کوزیب نہیں دیتا، وزیراعظم نے بھی جام کمال کوکہاہے کہ وہ اعتماد کاووٹ لیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پہنچنے پر ائیرپورٹ پر بی اے پی کے قائم مقام صدر میرظہوربلیدی اور ترجمان سردارعبدالرحمن کھیتران کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ جام کمال بعض چیزوں پر میڈیا کے ذریعے عوام کو گمرہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ 14لوگوں نے دستخط نہیں کیا اور 14لوگ کیوں نہیں آئے 2018ء میں آغا رضا اور میں نے اکیلے اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کیاتھا قرارداد جمع کرنے کیلئے ایک بندے کی ضرورت ہوتی ہے سب کی ضرورت نہیں ہوتی تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی ہے آئینی طریقہ کار کے مطابق 20تاریخ ضروری ہے اس لئے اسی دن تحریک پیش ہوگی اس دن تمام چیزیں سب کے سامنے آئیں گی،اس وقت بی اے پی کے صدر ہمارے ساتھ ہے فلور کراسنگ نہیں ہوگی جام کمال نے استعفیٰ دیاتھا مستعفیٰ ہونے کے بعد دوبارہ استعفیٰ واپس لینا اور وہ بھی ایسے وقت میں جب قائم مقام صدر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے دوبارہ استعفیٰ واپس لینا جام کمال کوزیب نہیں دیتا بہر حال اس نے جو کیا یہ اس کی مرضی ہے۔تحریک عدم اعتماد بی اے پی کے ارکان نے جمع کیاہے پی ڈی ایم کاکوئی کردارنہیں،جام کمال کادعویٰ کہ ہم نے بہت سے ارکان توڑے ہیں یہ ان کی مرضی ہے وہ کرسکتے ہیں جام کمال کے بہت سے حامی ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہے وہ دن نزدیک آئے گا کہ جام کمال کے کتنے دوست ہمارے ساتھ ہوں گے البتہ ہمارے ہاں سے کوئی نہیں جائے گا،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ہاؤس سے نہ کوئی بیان جاری ہواہے نہ کوئی بات ہوئی ہے وزیراعظم نے کہاکہ اعتماد کاووٹ لیں ہم اکثریت کے ساتھ ہیں۔تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں پیش ہوگی اگر جام کمال استعفیٰ دیکر پارٹی بچاتے ہیں تو ان کی مہربانی ہے اب مزید کوئی موقع نہیں دیاجائے گا۔ظہوربلیدی نے کہاکہ جام کمال نے اپنی مرضی سے استعفیٰ دیاتھا جس کی کور کمیٹی نے توثیق کی ہے 10دن انتظار کرتے رہے کہ شاید جام کمال استعفیٰ واپس لیں یا ان کی طرف سے کوئی بیان آئیں پھر مشاورتی کونسل بیٹھی جس نے میرا نام تجویز کیا کیونکہ میں پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے پر براجمان تھا اس وجہ سے الیکشن کمیشن کوسیکرٹری جنرل نے اطلاع دی کہ ہمارے قائم مقام صدر میرظہوربلیدی ہے اس کے بعد جام کمال کادوبارہ الیکشن کمیشن سے رابطہ مضحکہ خیز ہے میرا مقصد عہدے پربراجمان ہونا نہیں ہے تین سال آئینی مدت پوری ہوگئی الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ ماہ کا تاریخ دیاگیاہے نومبر میں مرکزی کونسل سیشن بلا کر نئے صدر کاانتخاب عمل میں لائیں گے جام کمال کودوبارہ صدارت درکارہے تو وہ کونسل سیشن میں مقابلہ کرے الیکشن کمیشن میں جانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا،انہوں نے کہاکہ جام کمال کواستعفیٰ پر کسی نے مجبور نہیں کیا10دن تک موقع دیاکہ وہ استعفیٰ واپس لے سکیں جب مشاورتی کونسل بیٹھ گئی اور قائم مقام صدر تعینات کردیاہے جو آئینی ہے اب اگر جام کمال الزام لگاتے ہیں تو ہم کچھ نہیں کرسکتے وہ بڑے آدمی ہے تاہم آئینی طورپر وہ پارٹی صدر نہیں رہے،تحریک عدم اعتماد پر14ارکان نے دستخط کئے اب تک کسی نے تردید نہیں کی ہے ہم نے جام کمال کو پورا موقع دیاکہ وہ خود استعفیٰ دیا ایک باعزت راستہ دیا لیکن وہ بضد ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کامقابلہ کرینگے یہ ان کاجمہوری حق ہے 20یا 21اکتوبر کو اسمبلی اجلاس ہوگی جس میں تحریک پیش کی جائیگی،انہوں نے کہاکہ لیاقت شاہوانی وزیراعلیٰ کے ترجمان ہے حکومت بلوچستان کے نہیں تحریک میں پی ڈی ایم نہیں بلکہ جام کمال کی کوتاہیاں ہے جس کی وجہ سے آج یہ دن انہیں دیکھنی پڑرہی ہے جام کمال کے اپنے پارٹی اور اتحادیوں نے ان پر عدم اعتماد کااظہار کیاہے جام کمال نے خود جمعیت اور بی این پی سے رابطہ کیاہے ہم بھی رابطے میں ہے یہ بلوچستان کی سیاست ہے جو دوسرے صوبوں سے الگ ہے رابطے ہوتے رہتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں۔پرویز خٹک سے ملاقات ہوئی اچھے ماحول میں ہوئی انہوں نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پرگفتگو کی ہم نے انہیں اپنے خدشات سے آگاہ کیااوربتایاکہ بی اے پی ہمارے ساتھ ہے پی ٹی آئی کااتحاد فرد کے ساتھ نہیں بلکہ بی اے پی کے ساتھ ہے، سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ لیاقت شاہوانی جام کمال کاذاتی ترجمان ہے میں پارٹی کے صدر کی جانب سے ترجمان نامزد کیاگیاہوں لیاقت شاہوانی کو لاکھ ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے جام کمال جتنے ملازم رکھنا چاہیے وہ رکھ سکتاہے ہمیں اس پر اعتراض نہیں،ہمارے ایک بزرگ مراد علی جو لگڑ بگڑ پکڑتاتھاوہ کھڈے میں گھس جاتاتھا جہاں لگڑبگڑ بیٹھاتھا توکہتاتھاکہ نہیں ہے لگڑ بگڑنہیں ہے اس کی کان میں رسی ڈال کر سراخ نکال کرمنہ میں ڈنڈی ڈال کر پھر باہر آکر کہتاتھاکہ لگڑ بگڑ ہے تو وہ بھاگنے کی کوشش کرتا لیکن وہ جگڑا جاچکاتھا ہم کسی کے خوابوں یا خواہشات پرپابندی نہیں لگا سکتے جن ممبران نے ہمارے ساتھ دیا وہ آج بھی ہمارے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑے ہیں،آج سناہے کہ جام کمال نے وزیراعلیٰ پنجاب کوکہاہے کہ مجھے 5یا 6ایم پی ایز دے دیں شاید وہ پنجاب سے لے لیں پنجاب سے کچھ ہوسکتی ہے یہاں کچھ نہیں ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

2 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

2 hours ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

3 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

3 hours ago