علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟

اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ ’ڈنڈاپور اسلام آبادسے پختونخواکیسے پہنچا؟ کل رات اپنی ٹوئٹ میں طریقہ واردات بتادیا تھا‘۔انہوں نے کہا کہ تمام باتوں کی طرح میری یہ بات بھی ٹھیک نکلی، آگے جو جو کہوں گا وہ بھی سب سچ ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ جن جن پی ٹی آئی عہدیداروں اور تجزیہ نگاروں نے اداروں پر الزام لگایا تھا ان کا منہ قوم کے آگے کالا ہوا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سوال ہےکہ علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں، ڈی چوک کیوں نہیں پہنچے؟ علی امین گنڈاپورگاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے، میں نے کہا تھا کہ علی امین گنڈاپورڈی چوک نہیں آئے گا، علی امین نے تماشا لگایا۔ان کا کہنا تھاکہ خداکیلئے اپنی اصلاح کرلیں، اس سے پہلے یہ اصلاح کا وقت بھی چلا جائے، پولیس کی گاڑیاں، جوان کیسے چڑھائی کیلئے لے آئے؟ خیبرپختونخوا کے غریب بچوں کو چھوڑ دیا، اپنے بچے لائیں، وقت سے پہلے سچ بتایا ہے، آگے بھی سچ بتاؤں گا، الزامات لگانے والےطرم خان پانچ پانچ پارٹیاں چھوڑ کر الزام لگا رہے تھے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوگیا، صوبے ساری مشینری، پولیس جوان اپنے ساتھ لے گئے پھر روپوش ہوگئے، اپنے بچے ساتھ لائیں،علی امین لوگوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

3 mins ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

5 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

12 mins ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

15 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

27 mins ago

صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل…

29 mins ago