بھارت کا مشہور زمانہ ڈرامہ ’ سی آئی ڈی ‘ کیوں بند کیا گیا ؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ  )بھارت کے معروف کرائم شو ’ سی آئی ڈی ‘ کی مقبولیت کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں جسے پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے لیکن اب اس کے اچانک بند ہو جانے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 20 سال تک ٹیلی کاسٹ والی اس ڈراما سیریز کو 6 سال قبل اچانک بند کردیا گیا تھا۔ سی آئی ڈی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شیواجی ساٹم نے اس سیریز کے بند ہونے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیاہے ۔

اس کامیاب ڈراما سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر اور چینل کے درمیان اختلافات اس کامیاب شو کو لے ڈوبے۔شیوجی ساٹم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا مقابلہ کون بنے گا کروڑ پتی سے تھا۔ کبھی کبھی ہماری ٹی آر پی یعنی ریٹنگ کم بھی ہو جاتی تھی مگر ایسا تو ہر شو کے ساتھ ہوتا ہے۔

شیواجی ساٹم کا کہنا تھا کہ چینل نے شو کا وقت بھی بدل دیا تھا۔ ایسا لگتا تھا جیسے ناظرین کو اس شو سے جان بوجھ کر دور کیا جارہا تھا۔فائر ورکس پروڈکشن کا یہ شو 1998 سے 2018 تک چلتا رہا۔ اے سی پی پردیو من کے ساتھ ساتھ ابھیجیت اور فریڈرکس بھی عوام کے پسندیدہ کردار تھے۔

Recent Posts

’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

  ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی…

7 mins ago

سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی کی درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی تھریٹس کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی عمران…

10 mins ago

عرب شہری کی ملازمہ کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ عدالت نے سخت سزا سنا دی

دبئی (قدرت روزنامہ )امارات میں عرب شہری کو خاتون ملازمہ کے گال پر ہاتھ رکھنا…

17 mins ago

غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری…

21 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری میں مبتلا ہو گئے ؟ پریشان کن خبر

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا…

24 mins ago

بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی،…

28 mins ago