طالبان کو افغان فورسز کی چیک پوسٹوں سے تین ارب روپے مل گئے ، اتنا پیسہ افغان فورسز نے کہاں سے کمایا تھا ، اہم انکشاف

کابل (قدرت روزنامہ)طالبان نے گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کو شکست دے کر 20سال بعد قبضہ کر لیا تھا اور افغان پرچم اتار کر اپنا سفید جھنڈا لہرا دیا تھا، اب افغان طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان چوکیوں سے تین ارب روپے پاکستانی ملے ہیں . افغان طالبان کی جانب سے پیسے سے بھرے ہوئے ڈبوں ، بوریوں کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ یہ رقم افغان اہلکار سمگلروں سے بطور رشوت وصول کرتے تھے جبکہ این ڈی ایس یہ رقم پاکستان میں حملے کرانے کے لئے استعمال کرتی تھی . تجزیہ کاروں کے مطابق افغان ایجنسیاں پاکستان مخالف عناصر کی فرنچائز کے طور پر سر گرم ہیں ، پاکستان میں تخریب کاری کے لئے یہ رقم استعمال کی جاتی تھی . واضح رہے کہ گزشتہ روز  طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لیے حملہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے . ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، باب دوستی پر طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار دیا اور طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں