منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ عوام میں ختم ہوچکی ہے، ضیاءلانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزراء میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزیر مواصلات عارف جان محمد حسنی ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت طور اتماخیل، ایم این اے احسان ریکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی وزیر داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے ہمیشہ افراتفری کی سیاست کو پروان چڑھایا اور انتشار کی سیاست کرنیوالی اپوزیشن خود مکافات عمل کا شکار ہوچکی ہے وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر نازک حالات میں بھی اپنی منفی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں جبکہ عوام انتشار نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحادملکی مفادات کو نظر انداز کئے ہوئے ہے۔ اپوزیشن نے بلوچستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ عوام میں ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں اور عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

2 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

8 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

14 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

22 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

31 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

47 mins ago