اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، عامر مغل، عمر ایوب اور بیرسٹر سیف کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ 350 کے قریب نامعلوم کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 14 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں اعظم سواتی پر مالی معاونت اور علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس ملازمین پر فائرنگ کرکے یرغمال بنا کر حبس بے جا میں رکھا گیا، گرفتار ملزمان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں پر لاہور میں بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ کیا گیا تھا۔
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…
برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…