راولپنڈی(قدرت روزنامہ) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں سے ہر قسم کی ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے تحت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلا اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…
مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…
🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…