معاشرے کی ترقی کا انحصار پائیدار اور مستحکم معاشی نظام پر ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ معاشرے کے بالائی ڈھانچہ کی حقیقی ترقی کا انحصار پائیدار اور مستحکم معاشی نظام پر ہے اس ضمن میں ہمیں قوم کی معاشی ترقی کیلئے معاشرے کی عظیم اکثریت کی شرکت اور شمولیت کو یقینی بنانا ہوگابلوچستان کی معاشی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی کو تقویت ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقیات اسد عمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پل پل بدلتی دنیا میں اپنی قومی ترجیحات کا تعین لازمی ہے بلوچستان میں جدید وقت کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر ہمیں طویل المدت اور قلیل المدت منصوبہ بندی کرنی چاہئے تاکہ ہماری موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے میں آسانی پیدا ہوسکیں اسطرح ملک وصوبے میں پسماندگی کے خاتمے، روزگار کے وسیع مواقع میسر آنے اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان اپنے محل وقوع کے اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور معاشی ترقی کے حوالے سے یہ سینٹرل ایشیا تک معاشی وتجارتی راستہ فراہم کر سکتا ہے گورنر بلوچستان نے کہا سی پیک جیسے شاندار میگا پراجیکٹ کے پیش نظر صوبہ بھر میں فنی اور تیکنیکی مراکز کو فعال بنانا ضروری ہے اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اس وقت وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت صوبہ بلوچستان میں کْل 230 چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور بحیثیت گورنر بلوچستان آپ ان تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کڑی نظر رکھیں، استعمال ہونے والے مٹریل کا معیار اور کام کی رفتار کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا کریں تاکہ ان کی تکمیل سے جلد غریب عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات پہنچ سکیں. وزیر پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کا پیسہ عوام ہی کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنا چاہیے کیونکہ منصوبوں پر خرچ ہونے والی رقوم عوام کی امانت ہیں اسد عمر نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت بہت جلد شمالی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع میں بھی نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گی دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں تحصیل کی سطح پر نئی نسل کو جدید مہارتیں سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

3 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

9 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

15 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

23 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

32 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

48 mins ago