عرب شہری کی ملازمہ کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ عدالت نے سخت سزا سنا دی

دبئی (قدرت روزنامہ )امارات میں عرب شہری کو خاتون ملازمہ کے گال پر ہاتھ رکھنا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے 10 ہزار درہم جرمانہ کر دیا ۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق دبئی کی سول عدالت میں ایک خاتون ملازمہ نے اپنے کارکن ساتھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹاف کی غیر موجودگی میں ایک کارکن میرے پاس آیا اور میرے گال پر دس سیکنڈ تک ہاتھ رکھے رہا جس پر مجھے شدید غصہ آیا اور میں نے آگے انتظامیہ کو شکایت کی۔

خاتون کا کہنا تھا ایسی حرکت میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی، کارکن کی اس حرکت سے میرا کام شدید متاثر ہوا۔خاتون کے مطابق ساتھی کارکن کی حرکت کے واقعے کی اطلاع انتظامیہ کو دی جنہوں نے اسے طلب کیا اور وجہ پوچھنے پر وہ اپنی بات سے پھر گیا اور کہا میں اسے عام بات سمجھا، یہ تو میری بیٹی کی عمر کی ہے۔

خاتون نے عدالت سے مطالبہ کیا اس شخص کی نفسیاتی حالت ٹھیک نہیں جس کے باعث 51 ہزار درھم ہرجانہ ادا کرایا جائے۔علاوہ ازیں قانونی کارروائی کے جملہ اخراجات کی ادائیگی اور جب تک ہرجانہ ادا نہ کیا جائے اس رقم پر 5 فیصد سود بھی دیا جائے۔

ابتدائی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کے حکم کے ساتھ اسے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اختیار بھی دیا۔

ابتدائی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس میں کہا گیا کہ ہرجانے کی رقم درست نہیں۔ متعلقہ فوجداری عدالت نے ابتدائی حکم کو رد کرتے ہوئے دعوے کو تسلیم کیا جس میں کہا گیا کہ کارکن کے اس عمل سے خاتون کی حیا متاثر ہوئی۔عدالت نے عربی کارکن کو 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواکر واپس لے جانیوالے خود غائب ہوگئے : امیر مقام

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ…

4 mins ago

پی ٹی ایم جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے ‘سردار اختر مینگل

پاکستانی مقتدرہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کی مذمت کا سلسلہ جاری…

14 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین…

27 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

28 mins ago

کراچی دھماکا خودکش قرار، غیر ملکیوں کی گاڑی سے بارود سے بھری کار ٹکرائی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئر پورٹ…

42 mins ago

تحریک انصاف کا فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے…

50 mins ago