’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

 

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی خواہشمند لڑکی کو سوشل میڈیا پر کیئے گئے سوال کا ایسا جواب دیدیا کہ ہر کسی کی ہنسی چھوٹ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارارباز خان نے انسٹاگرام پرایک آسک می ایتھنگ (اے ایم اے) سیشن کا انعقاد کیا، جس میں انہیں مداحوں کی جانب سے مزاحیہ سوالات موصول ہوئے۔ جن کےجواب اس سے بھی زیادہ دلچسپ تھے۔

انسٹاگرام صارفین میں سے ایک صارف نے اربازخان کے بڑے بھائی سلمان خان سے شادی کرنےکی خواہش کا اظہار کیا۔ اس نے اربازخان سےپوچھا کہ کیا وہ ان کے ”بڑے بھائی کی بیوی“ بن سکتی ہیں، تو اربازخان نے فورا اسمارٹ جواب دیا، ’میں کیا کہوں؟ لگے رہو منا بھائی!‘

اس کے علاوہ ایک مداح نے ارباز سے ان کی ’اگلی شادی‘ کے منصوبے کے بارے میں پوچھا۔ دبنگ اداکار نےہنستے ہوئے چہرے اور ہاتھ جوڑ کر ایموجیزکے ساتھ کہا، بس ہو گیا بھائی۔

ایک انسٹاگرام صارف نے پوچھا کہ شوریٰ سب سے بہتر کیا پکاتی ہے؟ ارباز خان نے جواب دیا کہ مذاق (ہنستے ہوئے چہرے کا ایموجی)۔ صرف مذاق کر رہا ہوں. وہ مٹن بریانی اچھی پکاتی ہیں۔

یاد رہے کہ ارباز خان اور شورا نے 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں ارپیتا خان شرما کی رہائش گاہ پر شادی کی تھی۔ شادی کی خبرارباز خان نے انسٹاگرام پر شیئرکی تھی۔ تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواکر واپس لے جانیوالے خود غائب ہوگئے : امیر مقام

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ…

1 min ago

پی ٹی ایم جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے ‘سردار اختر مینگل

پاکستانی مقتدرہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کی مذمت کا سلسلہ جاری…

11 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین…

24 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

25 mins ago

کراچی دھماکا خودکش قرار، غیر ملکیوں کی گاڑی سے بارود سے بھری کار ٹکرائی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئر پورٹ…

39 mins ago

تحریک انصاف کا فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے…

47 mins ago