لاہور میں احتجاج اور جلاو گھیراؤ؛ سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔عدالت نے دو لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں پر سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ تھانہ اسلام پورہ، تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ کے مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی۔ پولیس نے سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔

دوسری جانب، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سلمان اکرم راجہ کی اسلام آباد میں درج دہشت گری کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے 15 اکتوبر تک سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا فلسطین پر حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی نے فلسطین پر حکومت کی منعقدہ اے پی سی میں…

2 mins ago

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواکر واپس لے جانیوالے خود غائب ہوگئے : امیر مقام

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ…

9 mins ago

پی ٹی ایم جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے ‘سردار اختر مینگل

پاکستانی مقتدرہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کی مذمت کا سلسلہ جاری…

19 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین…

31 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

33 mins ago

کراچی دھماکا خودکش قرار، غیر ملکیوں کی گاڑی سے بارود سے بھری کار ٹکرائی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئر پورٹ…

46 mins ago